کان کنی، کھدائی کے شعبے میں 4.9 فیصد اضافہ: اقتصادی سروے

11

  اسلام آباد، جون 11 (اے پی پی):  اقتصادی سروے کے مطابق کان کنی اور کھدائی کے شعبے نے مالی سال 2024 کے پہلے نو مہینوں میں 4.9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 2024 کے عرصے میں کوئلہ، کرومائٹ، لوہا، صابن پتھر، میگنیسائٹ اور ماربل جیسی اہم معدنیات کی پیداوار میں کا اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، کچھ معدنیات  بشمول   قدرتی گیس،  ڈولومائٹ،  سلفر،  بیریٹس اور اوچر  کی پیداوار میں منفی شرح نمو ریکارڈ  کی گئی ۔