پی پی اے ایفکی جانب سے صحت، تعلیم، پانی اور بنیادی ڈھانچے کے 39,600 منصوبے مکمل ، 18 ملین افراد مستفید ہوئے: اقتصادی سروے

15

  اسلام آباد، جون 11 (اے پی پی) پاکستان پاورٹی  ایلیویشن فنڈ ( پی پی اے ایف )نے کل 8.4 ملین مائیکرو کریڈٹ قرضے تقسیم کیے ہیں، جن میں 60 فیصد قرضے خواتین اور 80 فیصد دیہی علاقوں کو دیے گئے ہیں۔

اقتصادی سروے 2023-24 کےمطابق  PPAF کی جانب سے  صحت، تعلیم، پانی اور بنیادی ڈھانچے کے 39,600 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن سے 18 ملین افراد مستفید ہوئے ہیں۔

440,000 سے زیادہ کریڈٹ گروپس اور 150,800 کمیونٹی تنظیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ 1,161,000 افراد (48% خواتین) نے انتظامی اور معاش کی تربیت حاصل کی۔

تقریباً 200-300 پیداواری اثاثے (63% اثاثے خواتین کو) انتہائی اور کمزور غریب گھرانوں کو منتقل کیے گئے اور 3,215,000 بلاسود قرضے (55% خواتین) کو سود سے پاک قرض (IFL) پروگرام کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی کے وسیلہ حق نیشنل اور وسیلہ حق سندھ پروگرام کے تحت خواتین اور نوجوانوں سمیت تقریباً 26,000 افراد کو انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کی تربیت دی گئی اور ان کے کامیاب منصوبوں کو قائم کرنے میں سہولت فراہم کی گئی۔

PPAF بلا سود قرضے فراہم کرکے اور بہتر انفراسٹرکچر، توانائی، صحت، تعلیم، ذریعہ معاش اور آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر رسائی فراہم کرکے کمیونٹیز کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے جس کی ملک کے چاروں صوبوں اور خطوں کے 149 اضلاع میں اس کی رسائی ہے۔