رواں مالی سال کے دوران جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک تیل کی طلب میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی، اقتصادی سروے

19

اسلام آباد،11جون(اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک تیل کی طلب میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

منگل کو جاری اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق گزشتہ سال کے اس عرصہ میں تیل کی طلب 13.3 ملین ٹن رہی تھی جو کہ رواں مالی سال کے دوران 12.3 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ تیل کی طلب میں کمی ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول اور فرنس آئل کی طلب میں کمی کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے جو کہ ہماری مجموعی طلب کا 95 فیصد سے زائد ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی طلب 17.5 ملین ٹن رہی ہے۔