مالی سال 2024-25 کے لیے بجٹ اجلاس کا آغاز

7

اسلام آباد،12جون (اے پی پی):  مالی سال 2024-25 کے لیے بجٹ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کیا۔