اسلام آباد،12جون(اے پی پی): وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے 40773 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے جاری منصوبوں میں نیشنل آرکائیو آف پاکستان کی ماڈرنائزیشن کے لئے 21.771ملین روپے ،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پروگرام کے لئے 40000ملین روپے اور کابینہ ڈویژن کی نئی سکیموں میں اسلام آباد ٹیکنوپولائز انفراسٹرکچر کے لئے 501.223ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
نیشنل آرکائیو آف پاکستان کی عمارت کی اپ گریڈیشن کے لئے 100ملین روپے اورسکیورٹی ، سولر سسٹم اور دیگر کاموں کے لئے 150ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔