اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مالی سال 2024-25 کے سرکاری شعبہ کےترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں خزانہ ڈویژن کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر6084 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 1608.508 ملین روپے کی غیرملکی امدادشامل ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق خزانہ ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے 4012-321 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 1608.506 ملین روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے، پی ایس ڈی پی میں خزانہ ڈویژن کے نئے منصوبوں کیلئے 2071.679 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں میں سے اسلام آباد آئی ایٹ میں فیڈرل آڈٹ کمپلیکس کی تعمیرکے منصوبہ کیلئے 288.68ملین روپے، عالمی بینک کے تعاون سے مالیاتی انکلوژن اینڈ انفراسٹراکچر منصوبہ کیلئے 1608.506 ملین روپے، آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کے منصوبہ کیلئے 418.420 ملین روپے، پی ایف ایم پالیسی فریم ورک منصوبہ کیلئے 80.000ملین روپے، پاکستان منٹ کو جدید بنانے کے منصوبہ کیلئے 829.506ملین روپے، نیشنل سیونگزکمپلیکس کی تعمیرکیلئے 7.200 ملین روپے، اورپاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کمپلیکس اسلام آباد کی تعمیرکے منصوبہ کیلئے 780 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں وزارت خزانہ کے نئے منصوبوں میں سے لاہورمیں آڈٹ ہائوس کی تعمیرکے منصوبہ کیلئے 458.679 ملین روپے اور پی ایف ایم ریفارمز پی سی ون منصوبہ کیلئے 1613 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔