بجٹ2024-25 میں زراعت  کے شعبے کے حوالے سے اقدامات

21

اسلام آباد،12جون (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  زراعت ہماری معیشت کا اہم ستون ہے، زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ 24 فیصد اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں حصہ 37.4 فیصد ہے ۔ زراعت ، لائیو سٹاک اور ماہی پروری قیمتی زر مبادلہ کمانے کے بڑے ذرائع ہیں۔

قومی اسمبلی میں  بجٹ  تقریر  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ   Markup and risk sharing scheme for farm mechanization سکیم کے لیے اگلے سال پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  دی گئی ہے جس سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا جائے گا ۔  اس  سکیم سے پلانٹرز، ٹریکٹرز ،تھریشرز ہارویسٹرز اور موبائل گرین ڈرائیرز کے لیے فائنینسنگ دستیاب ہوگی اور زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ویسٹج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔