موجودہ حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات میں بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے؛ایم این اے طاہرہ اورنگزیب

25

اسلام آباد،12جون (اے پی پی):  ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات میں بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد اے پی پی سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے  طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 25  فیصد جبکہ  17 سے 22 گریڈ تک 20 فیصد  اضافہ ایک مثبت اقدام ہے  جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں امیروں پر ٹیکس لگائے گئے ہیں جبکہ  متوسط طبقے کے لیے ریلیف کے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں جو اس بجٹ کو ایک عوام دوست بجٹ بناتے ہیں۔