اسلام آباد ۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی )کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 کے دوران ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 124جاری اور 5نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر16237.801ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔
ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 85ارب 16کروڑ 17لاکھ 85ہزار روپے ہے جبکہ 30جون2024تک منصوبوں پر 47ارب 60کروڑ 99لاکھ 19ہزار روپے کے فنڈز خرچ کیے جائیں گے ۔آئندہ مالی سال 25۔2024 کے دوران ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 124جاری منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر15,957.801ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 84,418.795 ملین روپے ہے جبکہ 30جون2024تک منصوبوں پر 47,609.919 ملین روپے کے فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال 25۔2024 کے دوران ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے5نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر280 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 742.990 ملین روپے ہے۔