اسلام آباد، 20 جون( اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں مشکل معاشی صورتحال کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔
بدھ کواے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے بہترین بجٹ پیش کیاہے، یہ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا تھا اور اس وقت یہ بجٹ دینا ایک بہت خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا سب سے خوش آئند بات ہے۔ بجٹ سے پہلے ہی چیزیں سستی ہو چکی تھی، مریم نواز کا جو ویژن ہے وہ ملک کو بہتری کی طرف لے جا رہی ہیں ،سستی روٹی اور اس طرح کے بہت سے اقدامات جو انہوں نے کیے وہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پانچ سال مکمل کرنے کا اللہ نے موقع دیا تو آخری سال کا بجٹ بہت ہی شاندار ہوگا۔