اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی ): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس اس کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے ہوا۔ سینیٹر شیری رحمان کثرت رائے سے چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔انہیں سینیٹر قرات العین مری نے نامزد کیا اور سینیٹر آغا شازیب درانی نے اس کی حمایت کی۔
اپنے خطاب میں سینیٹر رحمان نے انتخاب کے لیے اظہار تشکر کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے فوری مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں سینیٹرز سید مسرور احسن، انوشہ رحمان احمد خان، عرفان الحق صدیقی، بشریٰ انجم بٹ، کامران مرتضیٰ، قرۃ العین مری، شیری رحمان، تاج حیدر، سید شبلی فراز اور شاہ زیب درانی نے شرکت کی۔