اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مختلف کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کے منصوبوں کے لئے 3100ملین روپے مختص کر دیئے ہیں ۔ بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق پی جاری منصوبوں میں پی ایس سی اسلام آباد میں مختلف امور کے لئے 60ملین روپے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بائیو میکینیکل لیب کے قیام کے لئے 120.735ملین روپے ، نیشنل ایتھلیٹس کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 160ملین روپے ، فٹ بال گرائونڈ میں سینتھٹیک ٹریک کے لئے 304.893ملین روپے ، سائوتھ ایشن گیمز کے لئے پی ایس سی میں سہولیات کو بڑھانے کے لئے 312.083ملین روپے ، پی سی بی کوچنگ سینٹر کراچی میں سہولیات بڑھانے کے لئے 180ملین روپے ،اسلام آباد ، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور ،کوئٹہ ،مظفر آباد اور سوات میں سینتھکٹس ہاکی ٹرف کی تبدیلی کے لئے 171.466ملین روپے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں الیکٹرانک ڈسپلے اینڈ سکورننگ سسٹم کے لئے 735.394ملین روپے ، سائوتھ ایشین گیمز کے لئے مختلف سہولیات فراہمی کے لئے 388.429ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی نئی سکیموں میں پی سی بی کوچنگ سینٹر کراچی میں سوئمنگ پول کی تعمیر کے لئے 200ملین روپے ، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کوئٹہ کی اپ گریڈیشن کے لئے 150ملین روپے اور نیشنل گیمز کے انعقاد کے لئے 317ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔