اسلام آباد،12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں کے مختلف منصوبوں کے لئے 9870ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔
بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری منصوبوں میں 10ایونیو کی تعمیر کے لئے 400ملین روپے ، اراکین پارلیمنٹ کے لئے فیملی سوٹ اور 500سرونٹ کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 350ملین روپے ، سندھ میں 13ریجنل پاسپورٹ آفس کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے 108.652ملین روپے ،سہالہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 50ملین روپے ، سکیورٹی دستوں کی رہائش کے منصوبے کے لئے 500ملین روپے ، اسلام آباد پولیس کے لئے چینج مینجمنٹ یونٹ کے لئے 285.174ملین روپے ، انٹیگریٹڈ بورڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے 150ملین روپے ، میٹرو بس اسلام آباد ائیر پورٹ کے آپریشن مینجمنٹ اینڈ مین ٹیننس کے لئے 100ملین روپے ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بحالی کے لئے 100ملین روپے،163آر پی اوز اور 49فارن مشنز کی اپ گریڈیشن کے لئے 114.723ملین روپے ، پاسپورٹ ہیڈکوارٹر میں بائیومیٹرک آئڈنٹیفکیشن سسٹم کے لئے 150ملین روپے ، فارن نیشنل سکیورٹی اینڈ الائیڈ فیسیٹلیز کے لئے 109.674ملین روپے ، نیشنل پولیس ہاسپیٹل اسلام آباد کے لئے 600ملین روپے ، نیشنل کائونٹر ٹیررزم اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے 142.217ملین روپے ، وزیرستان میں ونگ ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے لئے 277.280ملین روپے ، اسلام آباد کے دیہی علاقے میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے منصوبے کے لئے 50ملین روپے ، اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سکیم کے لئے 6ہزار ملین روپے اور اسلام آباد کے دیہی علاقے کے لئے لینڈ ریونیو ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے 30ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔