اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر نے بجٹ 2024-25 کو متوان بجٹ قراردے دیا

31

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی): اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے بجٹ2024-25 کو متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے  کہ موجودہ بجٹ میں لوکل انڈسٹری کو تحفظ دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز وفاقی بجٹ پیش ہونے کے  بعد چیمبر کے صدر نے اے پی پی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ موجودہ بجٹ میں صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی چھوٹ، امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس ریبیٹ کی واپسی موجودہ حکومت کے قابل ستائش اقدامات ہیں۔

چیمبر کے صدر نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کے بجائے اگر چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے ٹیکس نیٹ ورک کا دائرہ کار بڑھایا جائے تو ٹیکس ریونیو کے بڑھنے سے لئے ہوئے قرضوں کی واپسی آسان ہوگی۔