پسماندہ علاقوں کی بہتری میں حکومت کیساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور ڈونرز کا تعاون خوش آئند ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

14

 

پشاور,12 جون(اے پی پی): سماجی تنظیم   پاکستان کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ارجمند نظامانی کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی بہتری میں حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور ڈونرز کا تعاون خوش آئند ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مسائل کا موثر دیرپا اور بہتر حل ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں قدرتی واٹر چینلز میں تجاوزات اور صفائی نہ ہونے کے باعث تباہی میں شدت آئی واٹر چینلز کی صفائی کے لیے اے ڈی پی سے فنڈز لے رہے ہیں رود کوہی میں واٹر چینلز صاف اور تجاوزات سے پاک نہیں ہونگے تو بارشی پانی سے تباہی نہیں رک سکتی، ان نالوں کی صفائی سے پانی کو درست انداز سے بھی کام میں لایا جاسکے گا اور زراعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ رودکوہی نظام بھی توجہ طلب ہے تین صوبوں نے نہری نظام سے اپنے حصہ کا پانی حاصل کرلیا مگر ہمارے صوبہ میں لفٹ کینال نہ بن سکی اور ہم اپنے پانی کے حق سے محروم ہیں اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ وفاق بھرپور تعاون کرے گا اور امید ہے جلد ہی اس پر کام شروع ہو جائے گا۔

وفد کی سربراہ نے گورنر خیبر پختونخوا کو پاکستان میں اپنے ادارہ کے مکمل شدہ اور جاری منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ورٹیکل فارمنگ کا منصوبہ پنجاب میں کامیاب رہا گورنر خیبر پختونخوا کی سفارش پر یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں بھی لائیں گے ۔

ملاقات میں رود کوہی نظام میں مزید سہولیات کی فراہمی نوجوانوں کو مہارت خصوصا ڈیجیٹل سکلز کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔