ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

21

اسلام آباد ،13 جون (اے پی پی ): ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہیں۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، سبی،بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان48، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور ،کوٹ ادو47،بنوں،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،جھنگ،بہاولپور،خانیوال،بہاولنگر،رحیم یار خان،خان پور،روہڑی،موہنجو داڑو اورخیرپور میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔