اسلام آباد،13جون (اے پی پی): عید الاضحی کی آمد سے قبل جہاں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے وہیں قربانی سے متعلقہ دیگر اشیا جیسے چھریاں، ٹوکے وغیرہ خریدنے اور تیز کرنے والی دکانوں پر بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ وہ لوگ جنہیں خود قربانی کرنی ہے وہ تو اوزاروں کی خرید اور انہیں تیز کروانے کے لیے دکانوں کا رخ کر ہی رہے ہیں لیکن عام کچن میں استعمال کے اوزار بھی ان دنوں نئے سرے سے لگا کر تیز کروائے جا رہے ہیں تا کہ عید کے موقع پر کام میں آسانی کا باعث بن سکیں ۔