ملتان، 13 جون (ے پی پی): گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ گریجویٹ کالج ملتان میں مورا سکالر شپ کے تحت 107 طلبا وطالبات میں پرنسپل پروفیسر قاضی محمد خالدکے ہمراہ چیف آرگنائزر ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم میاں وقاص فرید قریشی نے چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر ایسو سی ایٹ پروفیسر عبد الصمد طاہر ، ہیڈ کلرک محمد اقبال ساتھ موجود تھے اس موقع پر پرنسپل پروفیسر قاضی محمد خالد ، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ طلبا و طالبات اعلی تعلیم کی بدولت ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نوجوان اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کی آبیاری میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے طلبا و طالبات دورحاضر کے مطابق تعلیم حاصل کرکے ملک کانام روشن کریں ۔
انہوں نے کہاکہ جن طلبا وطالبات کو سکالر شپ کے تحت رقم ملی ہے وہ ادارہ ہذا اور والدین کے لئے اعزاز کی بات ہے محنت کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئےوہ مزید کامیابیاں حاصل کریں ۔