پنجاب کی عوام کی فلاح کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں پنجاب کی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ، ممبر پنجاب اسمبلی رانا منان اے پی پی سے خصوصی گفتگو

24

لاہور 13 جون ( اے پی پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا منان نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کی فلاح کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں پنجاب کی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن کے بعد اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی پانچ سال پورے کرنے ہیں اور تاہم پہلے بجٹ میں ہی تاریخی ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے جس سے تمام اضلاع میں ترقی نظر آئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سو دن کی کارکردگی بہترین ہے اور ماضی میں ایسا کوئی وزیر اعلیٰ نظر نہیں آتا جنہوں نے تین ماہ میں اتنے کام کر دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے بعد پنجاب کے حالات بہت خراب تھے جن کو ٹھیک کرنے کے لیے مریم نواز نے دن رات کام کیا اور اب پنجاب ٹھیک راستے پر چل پڑا ہے اور اب آگے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید فوائد ملیں گے مہنگائی کو کنٹرول کرلیا گیا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔