پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا:صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی اے پی پی سے گفتگو

13

لاہور 13 جون ( اے پی پی ) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس کے بعد  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے  صوبوں کی نسبت پنجاب کا بجٹ بہترین ہے جس میں کم سے کم اجرت سینتیس ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ محکمہ بلدیات کی دن رات کی محنت کی وجہ سے جو مویشیوں کی منڈیوں پر ٹریفک یا رش نظر نہیں آرہا اور صوبہ بھر میں عید کے تینوں دن صفائی کے بہترین انتظامات کا منصوبہ بنایا ہے جس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ابھی بھی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات بہترین ہیں پنجاب بھر سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔