قصور:وفاقی وپنجاب بجٹ سے سرکاری ملازمین،تاجربرادری اور عوام خوش

13

قصور۔13جون) اے پی پی):وفاقی وپنجاب بجٹ سے سرکاری ملازمین،تاجربرادری اور عوام کافی خوش ہیں دوسری طرف تاجر برادری کا حکومت سے پرزور مطالبہ کہ  بجلی،گیس بلوں میں بھی عوام کو ریلیف دیاجائے۔

حکومت کی طرف سےموجودہ حالات میں بہترین مثالی وفاقی وپنجاب بجٹ پیش کیاگیاہے، اس کے اثرات سرکاری ملازمین،پنشنرزاورعام آدمی پر بھی مرتب ہونگے۔

اے پی پی سروے میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کاکہناتھاکہ موجودہ بجٹ بڑامتوازن بجٹ ہے۔سرکاری ملازمین۔پنشنرزحضرات کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح پنجاب میں گندم سستی کی  اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کے حوالے سے بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے جس سے خاص طور پر غریب طبقہ کافی خوشحال ہوا ہے ہم پرامید ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔