صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا سلاٹر ہاؤس شاہ پور کانجراں کا دورہ، سلاٹر ہاؤس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، قازقستان اور آذربائی جان کو گوشت برآمدکرنے کا جائزہ لیا

11

 لاہور، 13جون(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے سلاٹر ہاؤس شاہ پور کانجراں کا دورہ کیا اور سلاٹر ہاؤس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔سی ای او پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی ثناء اللہ نے سلاٹر ہاؤس کی ورکنگ، ایشوز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

 چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کو مزید بہتر اور مضبوط کیا جائے گا۔ سلاٹر ہاؤس سے قازقستان اور آذربائی جان کو گوشت برآمدکرنے کا جائزہ لیا جائے۔چوہدری شافع حسین نے ہدایت دی کہ ایران کے ساتھ گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سلاٹرہاؤس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے ورکنگ کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ سلاٹرہاؤس کو سلاٹرنگ کی سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ویلیو ایڈیشن کی جانب بھی بڑھنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کو عالمی معیارکے مطابق بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر نے سلاٹرہاؤس میں صفائی اور کولڈسٹوریج کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سلاٹرہاؤس میں ایک شفٹ میں 6ہزار جانور ذبح کرنے کی سہولت موجود ہے۔  پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران اور پیمکو کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔