تنخواوں کی اضافے سے تنخوادار اور متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا ،بخت کاکڑ

10

کوئٹہ۔ 13 جون (اے پی پی):صو بائی و زیر لائیو اسٹاک و ڈیری فارم بخت کاکڑنے وفاقی حکومت کی بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہو ئے کہا کہ تنخوائوں میں 25فیصد اضا فے  کو عوام نے  سراہا  ہے ، مشکل معاشی حالات کے باوجود و فاقی حکومت نے ہر طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ،بلو چستان میں پہلی دفعہ خسارے کا بجٹ نہیں ہو گا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

صو بائی و زیر لائیو اسٹاک بخت کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکشن کے باوجود وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا جو کہ ایک اچھا عمل ہے، پنشن کی مدد میں ایک خطیر رقم خرچ ہو رہی ہے ،حکومت اس حوالے سے اصلاحات  لا ئے گی ،صحت ، تعلیم سمیت جو بھی سیکٹر ملک کی اوپر پوچھ ہے یا خسارے میں جا رہے ہیں حکومت کو ان پرائیوٹائز کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا تنخوائوں کی اضافے سے تنخوادار اور متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا،   سرکاری ملازمین   خوش  ہیں  اور حکومت کے اس اقدام کو  بڑی پذیرئی ملی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جتنے ہمارے وسائل ہے اس حساب سے بجٹ بنایا گیا جا ئے گا۔