ملتان؛پی ایچ اے کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد

17

ملتان، 14 جون(اے پی پی):پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کی مناسبت سے واک کا انعقاد کیا گیا،جس کی قیادت ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی نے کی،واک منانے کا مقصد عوام الناس میں ڈینگی مچھر بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی نے کہا کہ پی ایچ اے ملتا ن ڈینگی مکاؤ مہم میں فعال انداز میں کام کر رہا ہے۔ضلعی حکومت اور دیگر اداروں کے ہمراہ پارکوں میں مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کریا جا رہا ہے،ڈینگی سیل پی ایچ اے موثر انداز سے سرگرمیاں سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان مستقبل میں بھی ڈینگی مکاؤ مہم میں بھرپور انداز سے شرکت کرتا رہے گا۔