ملتان ؛ سولر انرجی پر منتقل  2 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح

22

ملتان، 14 جون (اے پی پی ):کمشنر مریم خان نے کمیونٹی  کیساتھ مل کر 2 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا، پل براراں پیراں والی گلی، الفلاح کالونی میں سولر انرجی پر منتقل واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا گیا ۔

کمشنر مریم خان نے فلاحی کاموں میں کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جدید ملکوں میں کمیونٹی کے تعاون سے لگائے گئے منصوبے کامیاب ہوتے ہیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے مستقل فنکشنل رہنے کیلئے انکو سولر انرجی پر منتقل کرنا ناگزیر ہے۔

اس موقع پر چئیرمین سویل عامر شہزاد صدیقی، یاسمین خاکوانی، تاج محمد تاج،منور خودشید صدیقی اور ایف ڈی او سے علی اعجاز، طارق شاہ، آصف اعوان، فوزیہ سعید،  نازش ندیم موجود تھی۔