چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر کا مویشی منڈی جھنگ روڈ کادورہ

20

چنیوٹ،14 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے مویشی منڈی جھنگ روڈ کادورہ کیا اور بیوپاریوں وخریداروں کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیا۔شہریوں کے لئے انتظار گاہ، پینے کے صاف پانی، پارکنگ، ابتدائی طبی امداد، ریسکیو 1122، شکایت سیل، و دیگر انظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر موجود خریداروں سے ملاقات اور انتظامات و اورچارجنگ کے بارے میں دریافت کیا۔لائیو سٹاک کیمپ پر قربانی کے جانوروں کو چیچڑ وکانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے دستیاب ادویات کو بھی چیک کیا۔ویٹرنیری ڈاکٹر وعملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔ویٹنگ ایریا،پارکنگ انتظامات،صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔چھوٹے بڑے جانوروں کے لئے الگ الگ انکلوژر بھی دیکھے اور جانوروں کے لئیے سایہ، پینے کے پانی، چارہ کی دستیابی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں ریسکیو 1122 سٹاف کی دستیابی اور جملہ حفاظتی انتظامات چیک کئے اور کہا کہ مویشی منڈی میں مقررہ فیس کی اوورچارجنگ قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے اس موقع پر کہا کہ فوکل پرسن آفیسر اوورچارجنگ پر ایکشن لیں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں قائم  مویشی منڈیوں میں انتظامات کی نگرانی کرنے اور فیس وصول کرنیکی شکایات پر سخت ایکشن کا حکم دیا۔