چنیوٹ،14 جون(اے پی پی): عید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں صفائی کا پلان مرتب کردیا گیا ہے، ضلع کی تاریخ میں پہلی بار شہر کی طرز پر ہر گاؤں میں بھی صفائی اور آلائشیں اٹھانے کا کام ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے صفائی ستھرائی کے نظام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں جیو ٹیگنگ کرکے 8 سیکٹر اور 79 سب سیکٹر میں سینٹری ٹیمیں فعال رہینگی، عید کے تین دنوں میں 350 دیہاتوں کے لئے 1500 سے زائد سٹاف ڈیوڈٹی پر موجود ہوگا، شہری شکایات کی صورت میں 1718 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر پہنچا کر کیمکل سے ختم کیا جائے گا۔ شہر کے ساتھ دیہاتوں میں بھی مساجد ، عید گاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں30 ہزار سے زائد ماحول دوست بائیو بیگز تقسیم کررہے ہیں،جس میں آلائشیں اپنے گھر کے باہر رکھیں۔