کوئٹہ ،14مئی (اے پی پی)؛صوبائی درالحکومت کوئٹہ سعید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کے800سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو صوبائی درالحکومت کوئٹہ سعید اسپیشل ٹرین 800مسافروں کو لے کر راولپنڈی ہوگئی ہے، عید اسپیشل ٹرین گیارہ بوگیوں پر مشتمل ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عید اسپیشل ٹرین میں 800 سے زائد مسافر سوار ہیں، عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے صبح دس بجے روانہ ہوئی اور بروز ہفتے 4 بجے شام راولپنڈی پہنچے گی۔ اس موقع پرمسافروں کے لیے سیکورٹی کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، عید اسپیشل ٹرین براستہ سبی جیکب آباد ،سکھر، ملتان رحیم یار خان ،خانیوال ،لاہوراور روالپنڈی کے لیے روانہ ریلوے ہوئی۔