سعودی دارالحکومت ریاض میں سیدات الریاض کی جانب عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کےلئے عید بازار کا اہتمام

38

 

ریاض،15جون(اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں سیدات الریاض کی جانب سے سجائے گئے عید بازار میں ایک چھت تلے عید کی شاپنگ  کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جن میں خواتین اور بچوں نے شاپنگ کی۔بازار میں خریداری کیلئے مختلف نت نئے اور خوبصورت ڈیزائنز کے پاکستانی ملبوسات رکھے گئے ، چوڑیوں ،مختلف جیولری اور کاسمیٹکس کے سامانوں کے سٹالز  سجائے گئے  علاوہ ازیں مہندی سے خوبصورت نقش ونگار بنانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

دو روزہ اس عید بازار میں مختلف فیملیز کی بڑی تعداد  شریک ہوئی اور عید  شاپنگ کرکے اپنی عید کے رنگوں کو دوبالا کیا۔

سیدات الریاض کی صدر ام ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہربرس تہواروں خاص طور پر عیدین کے موقع  ایسے  بازاروں کا انعقاد کرکے پاکستانی فیملیز کو ایک چھت تلے عید کی شاپنگ  کے مواقع فراہم کئے  جاتے ہیں تاکہ پردیسی باآسانی  اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکیں۔