وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیر مقام کی قمرہ گمبہ سکردو آمد

24

 

 سکردو 15 جون، (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام  نے قمرہ گمبہ سکردو میں صوبیدار میجر محمد نذیر کی شہادت پران کے والد اور خاندان سے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  کی جانب سے شہید کی قبر پر  پھول چڑھائے اور شہید کے بیٹے کو تعزیتی خط بھی پیش کیا۔

 وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام  نے شہداء  کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور  شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام  نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ بھی دیا۔اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انجینئر امیر مقام  نے مذید کہا ہے کہ شہید صوبیدار میجر محمد نذیر  نے جان دے دی، لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔