ملتان، 15 جون(اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے عید ایام میں کمرشل بسوں کے کرایے کم کرنے کا حکم دیدیا اور کہا عوامی مفاد میں فوری کرایے کم کرکے عید الاضحی پر ریلیف فراہم کیا جائے ۔۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ اور ویگن اڈوں کا دورہ کیا ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کرن شہزادی نے کرایہ جات اور روٹس کے حوالے سے بریفننگ دی ۔
وسیم حامد سندھو نے کہا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے کرایہ جات نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔