شجاع آباد، 15 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر فیاض علی جتالہ ہمراہ چیف آفیسر عامر رؤف نے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے دفن کرنے کے لیے عوام الناس میں بیگز تقسیم کیے اور لوگوں کو اس بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے جانوروں کی آلائشیں اس میں ڈال کر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے وارڈ وائز پوائنٹ پر رکھیں میونسپل کمیٹی کا عملہ فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لے جائے گا اس بارے میں آپ کا تعاون قابل ستائش ہوگا۔