سی پی او ملتان نے ٹریفک پولیس فیلڈ سٹاف کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئےاشیا تقسیم کیں

23

 

ملتان، 15 جون(اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ٹریفک پولیس کے  فیلڈ  سٹاف کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے پانی کی بوتلیں ،جوسزاور  ہیڈز تقسیم کیے اس موقع پر سی ٹی او ملتان  جلیل عمران غلزئی بھی ہمراہ تھے۔

 سی پی او  ملتان نے  ٹریفک سٹاف کو سامان  فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے، ٹریفک سٹاف شہریوں کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کریں اور دوران ڈیوٹی انکے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے انہیں روڈ سیفٹی قوانین بارے بھی آگاہی فراہم کریں۔تمام فیلڈ ڈیوٹی سٹاف نے اس اقدام پر سی پی او ملتان اور سی ٹی او ملتان کا شکریہ اداکیا۔