نوشہرہ ورکاں۔16 جون (اے پی پی ):ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں شاہد عنائت بھٹی کا کہنا ہے عوام کو بر وقت انصاف فراہم کرنا معاشرے میں پھیلی ہوئی خرافات کا خاتمہ اور اور عوام کو سکون کی زندگی فراہم کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں آفس میں رات میٹ دی پریس پروگرام میں پریس کلب کے ارکان کے درمیان سوال و جواب کی نشست کے دوران کیا۔
انہوں نے اپنے مفصل خطاب میں کہا ہے کہ پولیس اپنے کام اور فرائض سے کبھی بھی غافل نہیں رہی اور نوشہرہ ورکاں کے عوام کے لیے خدمت کا جتنا بھی موقع ملا وہ مثالی اور یاد گار لمحات چھوڑ کر جائیں گے۔
انکا کہنا تھا عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کو تمام پہلوؤں کے نقظہ نظر سے مضبوط بنایا گیا ہے اور تمام مساجد و عید گاہوں میں پولیس کے دستے چاک وچوبند رہ کر ڈیوٹی کریں گے۔