اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):حکومتی قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی کا ایک اور ریاست مخالف ایجنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت ایک منظم مہم کے تحت حکومت اور ریاست پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہے ، اس مخصوص سیاسی جماعت نے امریکہ میں لابیسٹ فرم کی خدمات حاصل کر کے کانگریس کے اراکین کو پاکستان مخالف ترامیم کرانے کی کوشش کی ، حکومت کے ساتھ اپوزیشن کرسکتے ہیں لیکن ریاست کے خلاف اپوزیشن نہیں کرسکتے۔
اتوار کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور وہ کسی بھی ملک سے تعلقات خراب کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا ، ریاست پاکستان کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا باہر ہوں ،
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے ، تمام تر ممالک کے ساتھ اچھے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ، اس کے لئے سفارتی محاذ پر کوششیں جاری ہوتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص سیاسی جماعت نہ صرف پاکستان کو بدنام کر رہی ہے بلکہ دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،اس پر کوئی معافی نہیں ہے ، وہ پاکستان میں ہوں یا پاکستان کے باہر ہوں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ناہوں نے کہا کہ تمام وہ ممالک جنھیں پاکستان تسلیم کرتا ہے ان کس ساتھ برابردی کی سطح پر تعلقات کو فروغ دے بھی رہا ہے اور دینا چاہتا ہے، پاکستان کی اپنی خارجہ پالیسی ہے ،ہم کسی سے ڈیکٹیشن نہیں لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان مخالف ایجنڈے کو زائل کرتے ہوئے اس ایجنڈے کو شکست دی انہوں نے کہاکہ جوریاست پاکستان کے خلاف ایجنڈے کو فروغ دیں گے تو ریاست اور حکومت پاکستان ان عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کرسکتے ہیں لیکن ریاست کے خلاف اپوزیشن نہیں کرسکتے ، اس کی کوئی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور ریاست کسی بھی سیاسی جماعت سے بالاتر ہے کسی کو ریاست مخالف مہم کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان تمام لوگوں کو یہ پیغام ہے کہ ابھی تک ریاست خلاف مہم کو ترک کریں ، حکومت او راپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالیں نہ کہ عالمی فورم پر پاکستان کو نقصان پہنچائیں ۔
اے پی پی/ سعیدہ/حبیب شاہ