وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے آبائی علاقہ بھمبر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

20

بھمبر، جون 17 (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے آبائی علاقہ بھمبر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعدچوہدری انوارالحق بچوں بڑوں سے گھل مل گئے اور اس موقع پر عالم اسلام ، پاکستان، آزادکشمیر ،اورسیز کشمیریوں کو عید کی مبارکباد دی۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو جلد آزادی نصیب ہو تاکہ وہ بھی آزادفضا میں نماز عید ادا کرسکیں۔