قصور پولیس کا عید کی خوشیاں دوسروں کیساتھ منانے کا منفرد اور زبردست انداز

21

قصور۔18جون(اے پی پی):قصور پولیس کا عید کی خوشیاں دوسروں کیساتھ منانے کا منفرد اور زبردست انداز‘ گھروں کو چھوڑ کر علمی پیاس بجھانے والے طلبہ کی دلجوئی کیلئے ڈی پی او قصور اخوت یونیورسٹی پہنچ گئے‘ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے دوسرے صوبوں گلگت، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے آئے طلبہ سے ملاقات کی‘ طلبا کیساتھ خوب گپ شپ لگائی، موٹیویشنل لیکچر دیا اور طلبہ کیساتھ گھل مل گئے۔ طلبہ کیساتھ ملکر کھانا کھایا اور قصور پولیس کی طرف سے تحائف پیش کئے‘ طلبہ نے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور دیگر پولیس اہلکاروں کو اپنے درمیان پا کر خوشی کااظہار کیا۔

 ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں نے کہا کہ اخوت یونیورسٹی کے یہ طلبہ قوم کا اثاثہ ہیں جو آنیوالے وقت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کردار ادا کریں گے۔