رحیم یارخان ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاون

22

رحیم یارخان۔19جون(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر نگرانی سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی اور ٹیمیں متحرک ہیں۔

  سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی کے سکواڈ کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اہم شاہراہوں اور بس اسٹینڈ کے سرپرائز دورے کر رہے ہیں ،عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 21 بس اسٹینڈ ،348 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی کے مطابق  دوران چیکنگ مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی 157 گاڑیوں کا چالان 23 کو بند کیا گیا، اوور چارجنگ ، اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ 36 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کی مد میں وصول کیا گیا 7 لاکھ 40 ہزار کرایہ موقع پر واپس کروایا گیا ۔ روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی کمرشل ٹرانسپورٹ کو شاہراہوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سیلنڈرز کا استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔