نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ہلکی ژالہ باری

29

نوشہرہ ورکاں،20 جون(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں شمال مغربی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار  بارش اور ہلکی  ژالہ باری کا آغاز ہو گیا ہے، بارش سے گرمی کا زور  ٹوٹ گیا ہے۔

 دن  بارہ بجے  بادلوں کی آمد سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ کئی ہفتوں سے گرمی کے ستائے شہری موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 مختصر وقت  میں تیز  بارش سے شاہراؤں اور گلی محلوں  میں پانی بھر گیا اور  درجہ حرارت 41  سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، گرجتے  بادلوں کےبسیرے سے مزید بارش کا امکان ہے ۔