ملتان: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی ملتان واپسی کا آغاز

26

ملتان، 20 جون (اے پی پی):فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی ملتان واپسی کا آغاز ہوگیا ہے۔جدہ سے پی ایف 723 پہلی حج پرواز 149 عازمین حج کو لیکر ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی۔

رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم ، حج ڈائیریکٹر ریحان کھوکھر اور حاجیوں کے عزیز واقارب نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

سرکاری سکیم کے تحت   عازمین حج کی ملتان واپسی 9 جولائی کو مکمل ہو جائے گی تاہم پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔