سکھر،21جون(اے پی پی): سکھر شہر اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، بارش کے بعد شدید حبس اور گھٹن والے ماحول سے عوام کو چھٹکارہ مل گیا جبکہ بارش سے شہر اور گردو نواح میں موصلاتی و بجلی کا نظام متاثر ہوا، سیپکو کے 70 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے اور شہر کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔