اسلام آباد۔21جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا تا کہ ملک ترقی کرے اور کسی کوپاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں بجٹ پیش کیا ہے، ہماری کوششوں سے سولر اور ادویات پرٹیکس نہیں لگا، انڈسٹری کیلئے بجلی پر دی جانے والی چھوٹ سے صنعتوں کوفائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمڈ شہباز شریف کی کاوشوں کی بدولت سی پیک دوبارہ بحال ہو رہا ہے، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی جانب سے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری آرہی ہے، لیکن ہمیں برآمدات کے شعبے پر توجہ دینا چاہئے تا کہ ملک کی معیشت ترقی کرے۔











