اسلام آباد۔21جون (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام دینا اور اسے سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی 375 ارب کا ٹیکس دے رہا ہے ان پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ریلیف دیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے بجائے ان لوگوں کو پکڑا جانا چاہئے جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ۔











