اسلام آباد 23 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی سیدخورشیداحمدشاہ نے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا ہوگا، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے ہمیں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
آ ج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ حل کرنے سے پہلے سب سے بنیادی بات اس مسئلے کی جڑ کو دیکھنا پڑتا ہے، اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آبادی میں اضافہ ہے اگر ملک کی آبادی 40 کروڑ ہو گئی تو ہم اپنے لوگوں کو پینے کا پانی تک نہیں دے سکیں گے
ان کا کہنا تھا پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے ہے ہمیں مستقبل میں پانی کے مسئلے کی پیش بندی کے لیے ابھی سے ڈیم بنانے چاہیئں تاکہ ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں ۔