اسلام آباد 23 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی استحکام ہر حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے ، موجودہ حکومت کی جانب سے اس بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے مختص کی جانے والے رقم اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ حکومت کے اہم اقدامات ہیں جن سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے ای او بی آئی پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار تک بڑھانے کی تجویز دی جبکہ تنخواہدار طبقے لے لیے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ۔