گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مری پہنچ گئے

15

مری۔ 23 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  خوبصورت سیاحتی مقام مری آمد پہنچ گئے،لوگوں نے اپنے درمیان گورنر سندھ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیااوران  کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی۔ گورنر سندھ کو دیکھ کر موقع پر صحافی بھی پہنچ گئے ۔گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقام مری منفرد اہمیت کا حامل ہے،شدید گرمی میں بھی مری کا موسم خوشگوار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز، خوش اخلاق اور محبت کرنے والے ہیں۔