ناروال: محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام آگاہی مہم،زہروں کی باقیات اورکسان کارڈکے حوالے سے سیمینارکاانعقاد

20

نارووال،24جون(اے پی پی): محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام آگاہی مہم،زہروں کی باقیات اورکسان کارڈکے حوالے سے سیمینارکاانعقادکیاگیاجس میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرچوہدری نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے سیمینار کے دوران حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کی بہترپیداواری مقابلہ جات برائے 2024میں آول،دوئم اورسوئم آنے والے کاشتکاروں میں بالترتیب 3لاکھ،2لاکھ اور1لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

ڈائریکٹرزراعت توسیع گوجرانوالہ جاویداقبال،ڈی ڈی زراعت احسان الحق پنوں،اے ڈی افتخاراحمد،جاویدشہزاد،محمدفرحان سومرو،سابق ڈی اوز زراعت تنویراحمدتتلہ ،محمدعارف چوہدری ،اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد ،صدرآل پاکستان فرٹیلائزرڈیلرزحاجی غلام احمد،اے آرگورائیہ صدرنمبردارایسوسی ایشن کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب نے سیمینارسےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی ترقی کاانحصارشعبہ زراعت پرہےاورشعبہ زراعت کادارومدارکاشتکارپرہے،کسان مضبوط ہوگاتوشعبہ زراعت ترقی کرےگا جس سے ملکی معیشت  مضبوط ہوگی اورملک خودکفیل ہوگا۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اورصوبہ بھرمیں کسان کارڈکااجراء اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نےکسان کارڈ کے لیے 300ارب مختص کیے ہیں جس سے 5لاکھ کسان مستفید ہوں گےاورمنصوبے کے تحت صوبہ بھرمیں پنجاب کسان کارڈکے اجراء کاسلسلہ شروع کردیاگیا،اس حوالے میں  محکمہ زراعت کی طرف سے کھادڈیلرز/زرعی ادویات ڈیلرزاورسیڈڈیلرزپرمشتمل افرادکی لسٹیں برائےرجسٹریشن کے لیے بنک آف پنجاب کوفراہم کردی گئی ہیں اوربنک کی طرف سے ڈیلرزحضرات کواکاونٹ نمبرجاری کیے جارہے ہیں جس کے بعد کسانوں کوکارڈجاری کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیرپنجاب نےکہاکہ کسان کارڈکے تحت رجسڑڈ کسان کوایک ایکٹرسے12ایکٹرتک کے کسان کوبلاسودڈیڑھ لاکھ روپے تک دئیے جائیں گےجوکہ کسان 6ماہ کے اندرحکومت کوواپس کرنے کاپابندہوگا۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ان اقدام سے ملک میں خوشحالی آئے گی جس ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈکےاجراء کےعمل کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔