سرگودھا،24جون( اے پی پی):عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شہری ڈاکٹر محمد اجمل نے اپنے بچوں کے ہمراہ مختلف ٹریفک وارڈنز اور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر سعید اختر دھولکہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر شہری ڈاکٹر محمد اجمل کا کہنا تھا کہ نفری کم ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بہت احسن طریقے سے ٹریفک کے نظام کو بحال رکھا۔ وارڈنز کو پھول پیش کرنے کا مقصد ان کی عوام کے لئے خدمات کو سراہنا ہے۔
اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس افیسر سعید اختر دھولکا کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک کو بحال رکھنا ہمارا فرض ہے جس کو ٹریفک پولیس نے ہمیشہ احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے شہری ڈاکٹر محمد اجمل اور ان کے بچوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹریفک پولیس کی خدمات کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تعاون کی اپیل کی ،اگر کسی بھی شہری کو ٹریفک پولیس کے حوالے سے کوئی بھی شکا یت ہو تو ہمارے آفس تشریف لائیں۔ آئی جی پنجاب کے وژن کی مطابق ہمارے اعلیٰ افسران عوام کے مسائل کے حل کے لئے موجود ہیں۔











