بھکر: ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کا تفصیلی دورہ

45

بھکر،24جون( اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کا تفصیلی دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سویٹ ہوم کے بچے میرے اپنے بچے ہیں بچوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔انہوں نےبچوں کو سویٹ ہوم میں فراہم کردہ کھانے پینے، سپورٹس اور رہائشی سہولیات کا بطور خاص جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سویٹ ہوم کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے مربوط و موثر پلان تشکیل دیا جائے گا علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو سویٹ ہوم میں بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔