سینیٹر سید مسرور احسن ،سینیٹ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے چیئرمین منتخب

16

اسلام آباد، جون 24 (اے پی پی): سینیٹر سید مسرور احسن سینیٹ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے چیئرمین منتخب ہو گئے ان کانام سینیٹر راحت جمالی نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر دوست محمد خان نے تائید کی۔

 بھرپور اعتماد پر چیئرمین کمیٹی نے تمام اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اہم شعبے سے متعلق امور کا کمیٹی بغور جائزہ لے گی اور تمام اراکین کمیٹی کی مشاورت سے اس شعبے کی مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔